صفحات

ہفتہ, ستمبر 19, 2009

عید کا چاند

آج اٹھائیس واں روزہ تھا۔ جب کہ بہت سے لوگوں کا انتیس واں ۔ ایک ہی شہر میں رہتے ہوئے بلکہ ایک ہی گاؤں میں ہم لوگ اپنی فرض عبادات پر بھی متفق نہیں اور اختلاف کا شکار ہیں۔ آج عشاء کی نماز کے بعد شہر میں نکلا تو ایک ہجوم امڈا ہوا ہوا تھا ۔ میونسپل کمیٹی کے سامنے جمع ان لوگوں کا مطالبہ یہی تھا کہ ہمیں چاند نظر آگیا ہے اور علماء ان کی شہادت لے کر عید کا اعلان کریں۔ شہر کے مولانا صاحبان میں سے اکثر کا آج اٹھائیسواں روزہ تھا اس لیے وہ سب غائب ۔ مگر کچھ علما کی طرف سے ان سے شہادت قبول کر لی گئی۔ دوسری طرف پشاور سے بھی اطلاع آ گئی کہ عید کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس لیے عید کا علان کر دیا گیا۔ آج میرا اٹھائیسواں روزہ ہے اور کل پورے صوبہ سرحد میں عید ہوگی اب اگر کل روزہ رکھتا ہوں تو کہتے ہیں کہ عید کے دن شیطان کا روزہ ہوتا ہے۔ اور دوسروں کے ساتھ عید مناتا ہوں تو میرے اس روزے کا کیا بنے گا۔ اس کا جواب تو مفتی منیب الرحمن ہی دیں گے۔ جن کو صوبہ سرحد کی طرف سے موصول ہونے والی تمام شہادتیں جھوٹی لگتی ہیں۔ شاید مرکزی روئیت ہلال کمیٹی کو صوبہ سرحد میں ایک بھی مسلمان نظر نہیں آتا۔ اقبال نے جس امت کو نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاک کاشغرتک متحد ہونے کا پیغام دیا تھا۔ وہ امت ایک ہی ملک میں بلکہ ایک ہی ضلعے بلکہ ایک ہی قصبے میں عید منانے پر متفق نہیں تو باقی ہمارے درمیان فقہی اختلافات پر ایک ہونا تو اقبال کا ایسا خواب ہے جو کبھی پورانہیں ہوسکتا۔

11 تبصرے:

  1. "جن کو صوبہ سرحد کی طرف سے موصول ہونے والی تمام شہادتیں جھوٹی لگتی ہیں۔ "

    lekin siraf sooba srahd main hee kiyoon nazar aat ah hai? kiya baqi sab undhay hain?

    جواب دیںحذف کریں
  2. Moon sighting not possible across country today
    http://thenews.jang.com.pk/updates.asp?id=87300

    jub chaand nazar hee nahain aa sakta tha tu aap logon nain kesay dekh liyya?

    جواب دیںحذف کریں
  3. peshawar date on Sunday = 2 shwaal
    Islamabad date on Sunday = 1 shwaal

    جواب دیںحذف کریں
  4. جناب، ہزارہ میں تو کل بھی روزہ ہی ہے، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں تو کل بھی روزہ ہی ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. غلطی آپ سے یہ ہوئی کہ جن کیساتھ آپ نے روزہ رکھا ان کیساتھ آپ عید نہیں کر رہے۔ حل یہی ہے کہ اگلی دفعہ روزہ بھی انہی کسیاتھ رکھیے گا جن کیساتھ عید کرنے کا پروگرام ہو۔ اللہ دلوں کے حال جانتا ہے اسلیے بے دھڑک ہو کر کل عید کیجیے اور ایک روزہ بعد میں رکھ لیجیے گا۔ آپ کو عید مبارک

    جواب دیںحذف کریں
  6. میرے لیے حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پوری دنیا میں چاند نظر آ جاتا ہے اور زیادہ تر مسلمان دنیا کی عید ہوتی ہے مگر ہماری روئیت ہلال کو چاند دکھائی نہیں دیتا۔ اب ایسے میں اندھا کون ہے اس کا فیصلہ تو آپ خود کر سکتے ۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. بات صرف رویت ہلال کی ہو تو مانی جاسکتی ہے، مولانا صاحبان پر ہم لوگ ویسے بھی انگلی اُٹھانے کے کافی عادی ہوچکے ہیں۔ لیکن ماہرینِ فلکیات اور محکمۂ موسمیات کا کیا کیجیے کہ ان کے مطابق چاند کی عمر اس قدر مختصر تھی کہ پورے ملک میں کہیں دیکھا ہی نہیں جاسکتا تھا۔

    جواب دیںحذف کریں
  8. تو پھر حضرت روئیت کی کیا ضرورت اتنے تنخواہ دار مولویوں کو ایئرکنڈیشن ہوٹلوں میں ٹھہرا کر ہم کیوں اپنا پیسہ برباد کر رہے ہیں۔ سیدھی سی بات ہے اگر سائنس پر ہی فیصلہ کرنا ہے تو پہلے سے محکمہ موسمیات اعلان کردیا کرے کہ اس دن رمضان ہوگی اور اس دن عید۔ پھر شرعی شہادت کے لیے اتنے مولویوں کو حلوے کھلا کر ہم کیوں اپنا وقت برباد کرتے ہیں۔

    جواب دیںحذف کریں
  9. Qadiani zumaydaar hain, haji sahib farma rahay hain;

    http://khabrain.com/aaj-akhbar.aspx?pg=14

    جواب دیںحذف کریں
  10. main nay parha hay k Roza aur Eid Chand Daik k Rakhna chie... to sudia walay to chand daikhtay he nahie phir yah kia chakar chalaya howa hay aur yah qadinio ka fatwa laga dia Kamal hay....

    جواب دیںحذف کریں
  11. فرق صرف نسوار کا ہے

    جواب دیںحذف کریں