منگل, جولائی 21, 2009

اردو وکی پیڈیا

وکی پیڈیا کے ساتھ میرا تعارف کچھ سال پہلے ہوا۔ اس وقت میں اردو ویب کے ساتھ کام کررہا تھا۔ وکی جیسا منصوبہ دیکھ کر جی میں آیا کہ اردو ویب پر کام کرنے والے بہت ہیں لیکن وکی پر کام کرنے کی بہت زیادہ گنجائش ہے اور رضاکاروں کا وہاں پر فقدان ہے۔ اس لیے وکی پر کام شروع کیا۔ اس وقت شاید وکی پر مضامین کی تعداد صرف پانچ سو تھی۔ مگر ان چند سالوں میں دوستوں کی محنت سے اب وہاں پر مضامین کی تعداد دس ہزار سے زیادہ ہے۔ اور جس طرح ابتداء میں جو خواب ہم نے دیکھا تھا کہ وکی پر مضامین کی تعداد دس ہزار کو پہنچے آخر کار پورا ہوا۔ پچھلے دنوں دیوان عام میں علوی صاحب کی طرف سے وکی پیڈیا کے حوالے سے کچھ تجاویز پیش کی گئی تھیں جس کا تعلق بلاگرز کے حوالے سے تھا۔ اسی حوالے سے سوچا کہ کچھ نہ کچھ وکی کے بارے میں لکھا جائے تاکہ دوستوں کی توجہ اس طرف مبذول کرائی جا سکتے۔

وکی دراصل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پر کام کرنے کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔ آپ تاریخ ، سیاست ، سائنس جونسا بھی شعبہ آپ کو پسند ہو کچھ نہ کچھ لکھ کر اس کار خیر میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ اکثر بلاگرز کو شکایت رہی ہے کہ وہاں کے منتظمین کی طرف سے تعاون نہیں کیا جاتا اور مضامین کو حذف کر دیا جاتا ہے۔ تو اس کے لیے میری تجویز یہ ہے کہ جو کچھ بھی لکھیں غیر جانبدار لکھیے میں یقین دلاتا ہوں کہہ آپ کے مضمون کو وہاں جگہ ضرور ملے گی۔ اور اگر کوئی مسئلہ ہے بھی تو تبادلہ خیال کا پیج کس لیے ہے۔ انگریزی وکی پر تبادلہ خیال کے پیجز کو دیکھیے وہاں بات منوانے کے لیے کیا کیا جھگڑنے نہیں ہوتے لیکن منتظمین کو قائل کیا جاتا ہے۔ میں نے اکثر دیکھا ہے کہ ہمارے ہاں زیادہ تر لکھاری وکی پیڈیا پر وہی لوگ آتے ہیں جو کسی سیاسی جماعت یا مذہبی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے مضامین غیر جانبداری کا عنصر ذرا کم ہوتا ہے اس لیے جب منتظمین کی طرف سے کوئی اعتراض کیا جاتا ہے تو بات بگڑ جاتی ہے۔ لیکن پلیز میں بلاگرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وکی کی ترقی و ترویج ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس کی طرف ضرور توجہ دی اجائے۔

نئے مضامین کے علاوہ وکی پر اور بھی بہت سا کام ہے۔ اگر آپ دوست لکھ نہیں سکتے تو مضامین کی نوک پلک درست کرنے ان کے درمیان روابط قائم کرنے۔ ان کو نئے زمرہ جات میں تقسیم کرنے جیسے اقدامات کے ذریعے بھی آپ اردو زبان کی خدمت کر سکتے ہیں۔ کیونکہ وکی پر بہت سا مواد بکھرا پڑا ہے ان کے درمیان روابط اور ان کو بہتر زمرجات میں تقسیم کرکے یوزرز کو بہتر سے بہتر معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ امید ہے آپ دوست میری اس درخواست پر ضرور غور فرمائیں گے۔

وکی کے ذیلی مضوبے وکیشنری میں بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔ وہاں پر اردو ایک اچھے اور بہتر لغت کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ وہاں پر رضاکار موجود ہوں۔ جو وقتاً فوقتاً ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کرتے رہیں اور ساتھ ہی الفاظ کے تراجم میں بھی مدد دے سکیں۔وکی اقتباس اور وکی بکس بھی ایسے ہی پلیٹ فارمز ہیں جہاں دوستوں کی توجہ کی اشد ضرورت ہے۔

7 تبصرے:

  1. میرے لائق کوئخدمت ہو تو مطلع کریں کیسے کیا جا =سکتا ہے یہ سارا کام۔

    جواب دیںحذف کریں
  2. اردو ایک اچھے اور بہتر لغت کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ وہاں پر رضاکار موجود ہوں

    جواب دیںحذف کریں
  3. وہاب بھائی وکی کے منصوباجات کا لنک بھی پوسٹ میں شامل کریں تاکہ نئے آنے والے وہاں کلک کر کے سیدھے پہنچ جائیں

    جواب دیںحذف کریں
  4. وہاب صاحب! جب میں نے اکتوبر 2006ء میں وکیپیڈیا پر کام شروع کیا تھا تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں کتنے عظیم منصوبے میں شریک ہونے جا رہا ہوں اور یقین جانیے کہ آج شاید ہمیں اندازہ نہیں ہوگا لیکن وقت بتائے گا کہ یہ کتنا عظیم منصوبہ تھا جس نے بحیثیت مجموعی اردو برادری نے عدم توجہی برتی اور شاید ہمیں تب فخر محسوس ہو کہ جب کوئی نہ تھا اس وقت ہم نے اردو وکیپیڈیا کو سنبھالا تھا۔
    اردو وکیپیڈیا پر سوائے سائنسی اصطلاحات کے اور کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کے علاوہ جن موضوعات پر بھی آپ لکھنا چاہیں، کوئی حرف تنقید نہیں اٹھائے گا۔ وہاں چند منتظمین ہیں جو اصطلاحات کے حوالے سے کچھ سخت موقف رکھتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ ان کا یہ موقف درست بھی ہو، لیکن اس بحث سے قطع نظر وہاں کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے۔
    میں گزشتہ ایک ہفتے سے وکیپیڈيا پر دوبارہ متحرک ہوا ہوں۔ چند مضامین وہاں پیش کر چکا ہوں اور متعدد میرے پاس نا مکمل صورت میں موجود ہیں، جن کی تکمیل کے بعد انہیں بھی پیش کر دیا جائے گا۔
    اردو وکیپیڈیا میں شمولیت کے حوالے سے ویسے تو وہیں پر اچھا خاصا مواد موجود ہے لیکن کسی کو بھی کوئی رہنمائی یا مدد درکار ہو مجھ سے میرے بلاگ پر یا پھر یہاں وہاب اعجاز صاحب سے رابطہ کر لیں۔ ان شاء اللہ ہر قدم پر آپ کی رہنمائی کی جائے گی۔

    جواب دیںحذف کریں
  5. اصل میں وکی کی مثال وہی ہے کہ نیکی کر دریا میں ڈال۔ بغیر کسی صلے اور شہرت کے اگر آپ میں اپنی زبان کو آگےبڑھانے کا جذبہ موجود ہے تو وکی آپ کی منتظر ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  6. وہاب بھائی مجھے کبھی کبھار بڑی حیرت ہوتی ہے کہ ہمارے ہاں لوگ اتنے مزے سے یہ کہتے ہیں کہ یہ کیا؟ مضمون میں لکھوں، اس میں جو شخص چاہے تبدیلیاں کرتا پھرے اور میرا نام بھی نہ آئے۔ جواب میں میں یہی کہتا ہوں کہ حضرت! اسی رویے کی وجہ سے ہم پیچھے ہیں کہ ہم اپنی ذات کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہمارے مقابلے میں دیگر زبانیں بولنے والے اس "دریا" میں اتنی "نیکیاں" ڈال چکے ہیں کہ اب دریا کا پانی خشک ہونے لگا ہے :) ۔ ہم اپنی تیس مار خانی میں ہی رہ جائیں گے۔

    جواب دیںحذف کریں
  7. You are doing a great job!
    Thanks a lot 👋👋👋

    جواب دیںحذف کریں

یہ بھی دیکھیے۔۔۔۔۔

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...