سوچا کہ بلاگ کے عنوان کے متعلق کچھ بات ہو جائے۔ دراصل غبار خاطر کا عنوان سب سے پہلی مرتبہ میر عظمت اللہ بے خبر بلگرامی نے اپنے رسالہ کے لیے استعمال کیا۔ جو کہ صوفی ، شاعر اور حقائق گو تھے۔
مپرس تاچہ نوشت ست کلک قاصر ما
خطِ غبارِ من ست ایں غبار خاطر ما
ترجمہ:مت پوچھ کہ ہمارے قلم فرومایہ نے کیا کچھ لکھ ڈالا، یہ تو ہمارے دل کا غبار تھا جس نے ان شکستہ حروف کی شکل اختیار کر لی۔
اس کے بعد عبدالکلام آزاد نے اپنے نجی خطوط کے مجموعے کا نام غبارِ خاطر رکھا یہ خطوط مولانا نے قلعہ احمد نگر سے اپنی اسیری کے دوران اپنے دوست کو لکھے۔اردو ادب میں آج یہ مجموعہ ایک کلاسک کی حیثیت رکھتا ہے۔اس کتاب کے متعلق کہا جاتا ہے کہ جب ممتاز اورنامور ادیب اعصابی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو ’’غبارِ خاطر‘‘ کا مطالعہ شروع کردیتے ہیں اور پھر ایسی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں کہ جہاں کیف و سرور ہے ، جذب و سوز ہے اور فرحت و شگفتگی ہے۔ مولانا کی اسی کتاب سے متاثر ہو کر میں نے اپنے بلاگ کا نام غبارِ خاطر رکھا ہے۔
نظر انتخاب بھی بہت خوب نام پر پڑی ہے آپ کی :) ۔ مولانا ابوالکلام آزاد کی غبار خاطر واقعی پڑھنے لائق چیز ہے۔ گو کہ مجھ ایسے فارسی، بلکہ اردو سے بھی، نابلد افراد کو سمجھنے میں دشواری پیش آتی ہے لیکن اشعار بمع ترجمہ مل گئے، سو مزا آ گیا۔
جواب دیںحذف کریںیہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
جواب دیںحذف کریںفارسی میں ہونے کا مطلب
جواب دیںحذف کریںمیرے پلے ککھ نہیں پڑنا
:(
اردو بلاگ کی دنیا میں خوش آمدید وہاب صاحب، آپ سے غائبانہ تعارف اردو محفل کے حوالے سے تو ہے ہی۔ بہت خوشی کی بات ہے کہ ایک اور معیاری ادبی بلاگ کا اضافہ ہو گیا۔
جواب دیںحذف کریںآپ نے بہت اچھا نام چنا اپنے بلاگ کیلیے، غبار خاطر میری بھی پسندیدہ ترین کتابوں میں سے ہے، اور مولانا نے بھی اپنی کتاب کا نام بلگرامی کے شعر سے ہی لیا ہے۔
تمام دوستوں کا ممنون ہوں جنہوں نے میری اس ادنی سی کاوش کو پسند کیا اور میری ھوصلہ افزائی کی
جواب دیںحذف کریںدیکھئے اس غُبار خاطر سے ہمیں کس حد تک کیف و سرور ہے ، جذب و سوز ہے اور فرحت و شگفتگی فراہم ہوتی ہے۔
جواب دیںحذف کریںجواب نہیں صاحب ،
جواب دیںحذف کریںدل خوش کردیا آپ نے ، تعارفی تمہید پڑھ کر آپ کے حلقہ ِ معتقدین میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔
امید ہے سلسلہِ رسم و راہ دراز رہے گا،
سدا خوش رہیں جناب
والسلام
م۔م۔مغل
میرا اظہاریہ ناطقہ
مغل صاحب میری ادنی کاوش کو سراہنے کا شکریہ
جواب دیںحذف کریں